اپولیس Polizei

Flyer – 27. October 2023

TwitterFacebookCopy Link

ڈیپورٹ کرنے کی ذمہ داری پولیس کی ہوتی ہے. وه ڈیپورٹ ہونے والے لوگوں کو گهر یا کیمپ سے اٹھاتے ہیں. وه دن کے کسی بھی وقت آسکتے ہیں لیکن عام طور پر صبح سویرے آتے ہیں. ذیاده تر تب جا کر ڈیپورٹ ہونے سے نہیں بچا جا سکتا. اسی لیے ضروری هے کہ رهائش کے حق کیلیے فوری طور پر درخواست دی جاۓ اور Duldung یا ٹالریشن کیساتھ انتظار نہ کیا جاۓ. ڈیپورٹیشن کے خلاف ایمرجنسی بوکلیٹ Notfallkoffer gegen Abschiebungمیں ہم نے مزید معلومات فراہم کر رکھی ہیں کہ ڈیپورٹ ہونے سے بچنے کیلیے آپ کیا کیا کر سکتے ہیں:

bringbackourneighbours.de/notfallkoffer

اپارٹمنٹ کے سامنے پولیس

دروازه مت کھولیں، ان سے سپیکر سے بات کرنے کی کوشش کریں.

اپنے دوستوں/وکیل کو بتائیں

پوچھیں اگر پولیس کے پاس وارنٹ ہے

اگر وارنٹ نہیں ہے، تو انہں داخل نہیں ہونا چاہیے. انہیں یہ کہیں!

وه پھر بھی اندر گھسنے کی کوشش کریں گے.وه آپ سے کہیں گے کہ وه “صرف دیکھنا چاہتے ہیں” (Betreten)، نہ کہ آپکی “تلاشی” لینا چاہتے ہیں (Durchsuchen)

اگر وه اسرار کریں کہ گھر میں داخل ہونا قانونی طور پر غلط نہیں ہے تو کچھ حد تک انکی بات درست ہے. انکو اندر آنے دیں لیکن ایک بار زبانی شکایت ضرور کریں (Widerspruch)

اگر آپ دوسرے لوگوں کے ساتھرہتے ہیں تو اپنے ساتھیوں کے دروازے بند رکھیں. پولیس کو وہاںجانے کی اجازت نہیں ہے!

کیمپ میں پولیس؟

تیاری کا فائده ہوتا ہے!

معلوم کریں کہ BAMF کی طرف سے کس کو منفی فیصلہ ملا ہے اور ڈیپورٹ ہونے کا خطرہ ہے

کیمپ میں چھپنے کے اچھے مقامات کہاں ہیں جہاں جلدی پہنچا جا سکتا ہے؟

کون سے سماجی کارکن اچھے ہیں اور مدد کر سکتے ہیں؟ ان سے بات کریں!

ڈیپورٹیشن کی تاریخوں کے بارے میں خود کو اپ ڈیٹ رکھیں! اس سے آپ کو پتہ چل جائے گا کہ پولیس کیمپ میں کب داخل ہو سکتی ہے۔ معلومات مثال کے طور پر ٹویٹر، انسٹاگرام پر یہاں مل سکتی ہیں: @Deport_Alarm

یا ٹیلیگرام:

t.me/deportation_alarm

اگر پولیس کیمپ میں داخل ہوتی ہے، تو جنہیں ڈیپورٹ ہونے کا خطرہ ہے انہں چھپ جانا چاہیے۔ جو خطرے میں نہیں ہیں وہ تحفظ فراہم کر سکتے ہیں

مثال کے طور پر: لوگوں کو چھپا کر۔ یا بہت زیادہ ہجوم میں جمع ہو کر اور پولیس کی فلم بنا کر کے

پولیس کو ان لوگوں کے لیے دوسرے کمروں میں تلاشی لینے کی اجازت نہیں ہے جہاں وہ نہیں رہ رہے ہیں!

دوسروں کو ڈیپورٹیشن اور پولیس کے رویے کے بارے میں مطلع کریں!

براہ کرم سیکسن ریفیوجی کونسل کی مانیٹرنگ کو بھی رپورٹ کریں:

bbonlink.de/monitor

بعد میں کیا کرنا ہے؟

جو بھی ہوا وه لکھیں! جتنا ذیاده، جلد اور تفصیل سے آپ کیلیے ممکن ہو، لکھیں.

سیکسن ریفیوجی کانسل کی ڈیپورٹیشن مانیٹرنگ کو بھی مطلع کریں

bbonlink.de/monitor

قانونی طریقہ کار پر کسی وکیل یا کانسلنگ مرکز سے بات کریں۔ جرمنی کی عدالتیں “آس پاس دیکھنے” [Betreten] اور “چیزوں سے گزنے” [Durchsuchen] کے درمیان فرق کو اچھی طرح سے نہیں سمجھتی ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو معاوضہ مل جائے اور…شاید آپ دوسروں کے اپارٹمنٹس میں پولیس کوگھسنے سے روک سکتے ہیں!


Weitere Themen aus dem Notfallkoffer

Visual Portfolio, Posts & Image Gallery for WordPress