ڈیپورٹ ہونے کا خطره ہے؟سٹریس اور خوف کے خلاف کچھ کارآمد چیزیں Stress

Flyer – 27. October 2023

TwitterFacebookCopy Link

شدید خوف و پریشانی کی حالت میں، یا جب آپکو یوں محسوس ہو کہ آپ اپنے جسم میں نہیں ہیں یا پهر یوں کہ جیسے آپ اسل میں یہاں نهیں هیں یا سب خواب سا لگے تو کچھ شدت والے حسی محرکات آپکو “ابهی اور یہاں” واپس لانے میں مدد کر سکتے ہیں جیسے:

لیمو یا مرچ یا پهر سینٹر شاک چبا نا یا کوئی خوش بو کو سونگھنا، کسی سٹریس بال کو دبانا یا پهر اپنی کلائی پر کسی ربڑ بینڈکو پہن اور اسکو کھینچنا، اپنا پسندیده گانا سننا، کلائی پر ٹھنڈا پانب ڈالنا یا اس سے نہانا وغیره …

ضروری یہ ہے کہ کوئی نہ کوئی پلان بنایا جاۓ اور اس پر قائم راہا جاۓ، جو کہ فوری اور دیرپاه آرام کا باعث بنے نہ کہ نقصان ده ہو.

“54321-ایکسرسایز” بهی کام آسکتی ہے. اسکی ترکیب آپ مختلف زبانوں میں یوٹیوب پر دیکھ سکتے ہیں
bbonlink.de/54321

جسم کو ریلیکس کرنے کیلیے آپ ایکسرسایز (جو آپ آسانی سے یو ٹیوب پر دیکھ سکتےهیں) بهی کر سکتے ہیں جس سے جسم کی دردوں اور دیگر تکالیف سے بهی آرام مل سکتا ہے.

رابطے بنائیں! ایسے دوسرے لوگوں سے تعلقات بنائیں جو آپ جیسی صورت حال میں ہیں، کچھ مل کر کرنے کی کوشش کریں، جو بھی آپکو اچھا لگے!

کجسم کو حرکت میں لائیں! (روزانہ) ہلنے جلنے سے جسم کو بہت آرام ملتا ہے، جی سے خوشی والے ہارمون حرکت میں آتے ہیں اور سٹریس کے ہارمون بھی کم ہوتے ہیں. حرکت میں رہنے سے رات کی نیند بھی بہتر ہوتی ہے. پیدل چلیں، ڈانس کریں، دورڈ لگائیں…

جذبات سے ہونے والی سٹریس کے خلاف ایک ایکسرسایز ہے جو آپ خود بھی کر سکتے ہیں جسے کہتے ہیں ٹراما ٹیپنگ ٹیکنیک، یہ آپ تب کر سکتے ہیں جب آپ پرفیشنل مدد کا انتظار کر رہے ہوں.
bbonlink.de/tapping

ڈیپورٹیشن ایک پر تشدد عمل ہے. اگر آپ پر ڈیپورٹ هونے کا خطره لاحق ہے اور آپ کا جسم اس لگاتار سٹریس اور مفلوج کر دینے والی پریشانی کی مد میں آجاتا ہے جس سے نیند میں کمی ہو، خوف کی حالت طاری ہو، پٹھوں میں کھچاوء محسوس ہو اور دردیں اٹھیں تو سمجھیے کہ یہ سب ابتدائ طور پر اس مستقل پریشانی کے خلاف صحتمندانہ ردعمل ہیں. شدید پریشانی بعض اوقات جب کسی ایسے شخص کو ملتی ہے جس نے شاید کئ برس پر تشدد صورت حال دیکھی ہو مثلا” فرار ہوتے وقت یا نسل پرستی کی وجہ سے ہونے والے متنازی سلوک یا پھر ایسے ہی اور تجربات ہوۓ ہوں تو وه مختلف طرح سے خود کو ظاہر کر سکتی ہے اور اس کے صحت پر لانگ ٹرم منفی اثرات ہوتے ہیں، خصوصا” کسی ایسے شخص میں جس کا تعلق BIPOC سے ہو یا اسے ڈیپورٹ ہونے کا خوف دلایا جاۓ.

سٹریس، خوف، تنائو اور دیگر جسمانی ریایکشن اور اسکے پیچھےچهپے سماجی اقدار کو بس “سانس لے کر بھگانا” بھی ممکن نہیں ہے اور نہ ه

ہی اسکا مقصد ڈیپورٹیشن کے عمل کو آسان بنانا ہونا چاہیۓ، تاکہ لوگ اس مشکل سے “آسانی سے نمٹ سکیں”

اس پامفلیٹ کا مقصد اس سےکہیں ذیاده ہے، لسکا مقصد ہے کہ آپ یہاں دیۓ گے وسائل اور ایکسرسایز کا اپنی خود کی بہتری اور ذہنی سکون کیلیے کر سکیں تاکہ آپ دوباره خود کو مضبوط و توانہ بنا سکیں. ان ایکسرسایز کی مدد سے آپ کیلیے ان پر تشدد حالات سے لڑنے کی ہمت آۓ گی.

آن لائن اور ٹیلیفونی رابطہ براۓ امداد (خودکشی، ڈپریشن یا مایوسی و افسردگی کیلیے):

ڈریسڈن ہیلپ لائن: ڈریسڈن، مائسن، سیکسن میں مہاجروں کیلیے ایمرجنسی نمبر (24 گھنٹے جرمن، عربی اور انگریزی میں رابطہ ممکن ہے)

0351850750222

مختلف زبانوں میں ٹیلیفونی کانسلنگ ہاٹلائن:مثال کے طور پر

030440308112


Weitere Themen aus dem Notfallkoffer

Visual Portfolio, Posts & Image Gallery for WordPress

اپولیس Polizei

Date 27 October 2023
ڈیپورٹ کرنے کی ذمہ داری پولیس کی ہوتی ہے. وه ڈیپورٹ ہونے والے لوگوں کو گهر یا کیمپ سے اٹھاتے…
mehr lesen