جلاوطنی زیر التواء حراست Abschiebehaft‬

Flyer – 26. October 2023

TwitterFacebookCopy Link

جلاوطنی زیر التواء حراست

اگر ادارے آپکو ملک سےنکالنا یعنی ڈیپورٹ کرنا چاهتے هیں تو وه اس مقصد کیلیےآپکو اپنی تحویل میں لے سکتے هیں.

ملک سے نکالنے کی خاطر آپکو چند دن سے3 ماه کی مدت تک حراست میں رکھا جا سکتا هے.

یه ڈیپورٹیشن سنٹر ڈریسڈن میں هے.

آپکو بےقصوری کی حالت میں بھی قید کیا جا سکتا هے.

پولیس آپکو گھر سے یا کسی اتھارٹی کی اپائنٹمنٹ پر اٹھا سکتی هے.

پھر آپکو سنوائ کیلیے عدالت لے جایا جاۓ گا.

یه بهت ضروری هے که کوئ وکیل یا کوئ قابل اعتماد شخص سماعت کے وقت وهاں موجود هو. اس کیلیے آپکو سنوائ سے پهلے لازمی طور پر پوچهنا هو گا.

زیرالتوا۶ ڈیپورٹیشن کی خاطر حراست میں هونے کی صورت میں آپکو وکلا۶ اور رابطه گروپوں سے مشوراه کرنے کا حق ڈریسڈن میں حاصل هے.

آپ سوشل سروسز سے بات کر کے ان دونوں کی درخواست کر سکتے هیں.

مزید معلومات کیلیے مندرجه ذیل لنک پر رابطه کریں:

abschiebehaftkontaktgruppe.de

خطره کتنا بڑا هے؟

اگر آپکے پاس ایک عارضی رهائشی اجزت نامه یعنی ٹیمپریری ریزیڈنس پرمٹ هے تو آپکو ڈیپورٹ اور اس سے پهلے حراست میں لیا جایا جا سکتا هے. اگر آپ بهت سے سالوں سے یهاں ره رهے هیں اور ریزیڈنس کیلیے اپلائ کر چکے هیں، تب بهی فارنر اتهارٹی آپکو ملک سے نکال سکتی هے اور اس سے پهلے حراست میں لے سکتی هے.

خطره بهت بڑا هے اگر

  • اگر ملک سے آپکو نکالنے کی کوشش پهلے هی ناکام ره چکی هے کیونکه آپ گهر موجود نهیں تهے یا اگر آپ فارنرزاتهارٹی کی کوئ اپوائنٹمنٹ پر نهیں گۓ تو.
  • اگر آپ نے مختلف یورپی یونین ممالک میں اسائلم کی درخواست دی هے.
  • اگر آپ نے ڈیپورٹ هونے سے بچنے کی یا اسکے خلاف مزاحمت کرنے کی کوشش کی هے.
  • اگر امیگریشن آفس کو علم هے کے آپ نے نقلی پاسپورٹ یا جهوٹا نام دیا هے.
  • اگر آپ نے رهائش تبدیل کی هے اور امیگریشن آفس یا سوشل آفس کے پاس اسکو کئ ماه تک رجسٹر نهیں کیا.
  • اگر آپ ایک مرد هیں؛ اس وقت (2023) کوئ بهی عورت یا بچه سیکسنی میں حراست میں موجود نهیں هیں.
  • اگر آپ کسی جرم میں ملوث رهے هیں— حالانکه یه ملک سے اخراج کی شرائط میں شامل نهیں هے.

آپ کیا کر سکتے هیں

اگر آپکو ملک سے نکالے جانے کا ڈر هے تو اس لنک پر مشوره کریں

Sachsen سچسن:
bbonlink.de/sfr

Dresden ڈریسڈن:
rlc-dresden.de
auslaenderrat.de/beratungsstelle

Leipzig لیپزگ:
rlcl.de
infobusleipzig.org/kontakt

همیشه اپنے وکیل یا بهروسه مند شخص کا نام اور پته اپنے پاس رکهیں!

اگر آپکو پکڑ لیا جاۓ تو اسرار کریں که انکو مطله کیا جاۓ اور وه عدالت میں آئیں.

عدالت میں سماعت

پولیس آپکو سماعتکیلیے عدالت لے جاۓ گی. یه سماعت آپکے اسائلم کی وجوهات کے بارے میں نهیں هے! بلکه اس بارے میں وے که آیا عرالت یه مانتی هے که آپ ڈیپورٹیشن سے بچنے کی کوشش کریں گے یا نهیں. عدالت کو یقین دلائیں که آپ باقاعدگی سے رپورٹ کرنے کو تیار هیں اور آپ ڈیپورٹ هونے سے نهیں بهاگیں گے. اگر آپکو حراست میں نهیں لیا جاتا تو فوری طور پر کسی کانسلنگ سنٹر یا کسی وکیل کے پاس جائیں.

ڈیپورٹ هونے والے افراد کے ڈیٹنشن سنٹر میں…

  • ڈاکٹر آپکا معائنه کریں گے که آیا آپ نظربند اور ملک سے نکالے جانے کیلیے صحت مند هیں یا نهیں. اگر آپ بیمار هیں اور آپکو دوا کی ضرورت هے تو ڈاکٹر کو بتائیں.
  • آپ ایک وکیل سے، ڈیٹینشن کنٹیکٹ گروپ، کسی ماهر نفسیات سے یا پهر کسی کائونسلر سے مل سکتے هیں. اس سلسلے میں سوشل سروسز سے یا کسی افسر سے بات کریں.


Weitere Themen aus dem Notfallkoffer

Visual Portfolio, Posts & Image Gallery for WordPress

اپولیس Polizei

Date 27 October 2023
ڈیپورٹ کرنے کی ذمہ داری پولیس کی ہوتی ہے. وه ڈیپورٹ ہونے والے لوگوں کو گهر یا کیمپ سے اٹھاتے…
mehr lesen