پناہ کا طریقہ کار Asylverfahren

Flyer – 27. October 2023

TwitterFacebookCopy Link

اگر آپ نے جنگ یا کسی ظلم و ذیادتی کی وجه سے اپنا ملک چهوڑا هے تو جرمنی میں آپکو اسائلم کا حق حاصل هے.

آپکو اسائلم کی درخواست دینا هو گی. اس سلسلے میں فیصله کرنے والا اداره وفاقی دفتر براۓ هجرت و پناه هے جسکو جرمن میں

Bundesamt für Migration und Flüchtlinge

یا مختصرا” BAMF کے نام سے جانا جاتا هے.

اس مختصر ویڈیو سے آپکو اپنےجرمنی میں اسائلم لینے کے حق کے باره میں مختلف زبانوں میں معلومات ملیں گی: www.asylindeutschland.de

ایک بار آپ نے اسائلم کیلیے اپلائ کر لیا تو آپکو ایک عارضی رهائشی پرمٹ ملے گا جسے جرمن میں Aufenthaltsgestattung کهتے هیں (جسکو Ausweis کها جاتا هے). یهاں آپکو اس باره میں مختلف زبانوں میں کاغذات

سماعت/انٹرویو

اگر جرمنی آپکی اسائلم کی درخواست کیلیےدمه دار ملک هے تو سماعت جسکو انٹرویو بهی کهتے هیں BAMF میں هو گا. یه آپکا موقع هے که آپ پناه کی درخواست دیں.

.یه سنوائ بهت اهم اور فیصله کن هو گی

:یهاں پر آپکو مختلف زبانوں میں تفصیلی معلومات ملیں گی

bbonlink.de/asylurdu

براه مهربانی اپنے انٹرویو کے لیے اچهی طرح سے تیار رهیں. یه بهت ضروری هے! آپ اپنے تجربات کو ترتیب سے لکھ سکتے هیں اور انکے لیے کچھ پبوت بهی لا سکتے هیں، اگر آپکے پاس هیں تو. آپ تیاری کیلیے کسی کنسلٹنسی سنٹر سے میٹنگ کی بهی درخواست کر سکتے هیں.

ہاؤسنگ

اسائلم پراسیس کے شروع میں آپ استقبالیه مرکز میں رهیں گے جسے “Erstaufnahme” کهتے هیں.

ایسا هو سکتا هے که آپ وهاں اپنی درخواست پر کوئی فیصله آنے تک رهنا هو، یا پهر آپکو کسی اور رہائش کی جگه پر منتقل کر دیا جاۓ گا.

بدقیمتی سے آپ یه فیصله نهیں کر سکتے که آپ جرمنی میں کهاں رهنا چاهتے هیں. آپکو کسی مخصوص شهر یا گاءوں بھیجا جاۓ گا جہاں آپکو کسی اپارٹمنٹ یا کیمپ میں رہنا ہو گا. آپ Erstaufnahme-Camp سے کسی اور جگہ میں منتقلی کی درخواست کر سکتے ہیں لیکن محدود وجوہات کی بنا پر ہی آپکو منتقلی کا حق حاصل ہے.

یہاں آپ کو جرمن اور انگریزی میں مزید معلومات ملیں گی کہ Erstaufnahme-Camp سے ٹرانسفر کیسے حاصل کیا جائے:

(انگریزی جرمن)bbonlink.de/transfer

آپ کام، خاندان کے دوبارہ اتحاد، مذہب پر عمل کرنے کے امکانات، خاندان کے افراد کی مستقل دیکھ بھال، تعلیم حاصل کرنے، تعلیم اور تربیت شروع کرنے کی وجہ سے اپنی پناہ کی درخواست کے دوران کسی دوسرے شہر یا گاؤں میں جانے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں… لیکن آپ کو ثبوت اور جواز پیش کرنا ہوگا۔

خطوط

اگر آپ کو منتقل کیا جاتا هے یا آپکا پتہ بدلتا ه

امیگریشن اتھارٹی، اور ممکنہ طور پر BAMF ہے، تو آپ کو اپنا نیا پتہ

عدالت کو دینا ہوگا۔ یہ بہت اہم ہے کیونکہ خطوط ہمیشہ اس پتے پر بھیجے جائیں گے جو آپ نے آخری بار حکام کو بتایا تھا۔ براه مہربانی جلد از جلد اتهارٹیز کے خطوط سمجھنے کیلیے مدد حاصل کریں کیونکہان میں ضروری معلومات ہوتی ہیں اور آپکے پاس جواب دینے کا وقت بہت کم ہو گا.

ڈاکومنٹ

جرمن دفاتر میں اپنی شناخت کرانے کیلۓ کوئ نہ کوئ سرکاری ڈاکومنٹ ہمیشہ اپنے پاس رکھنا بہتر ہے. پاسپورٹ، پیدائشی سرٹیفیکیٹ وغیره ذیاده بہتر مانے جاتے ہیں. ایسا کرنے سے پہلے کسی وکیل یا کسی بهی ریفیوجی کنسلٹنٹ سے

.مشوراه کرنا بہتر ہے. جلد بازی نہ کریں


Weitere Themen aus dem Notfallkoffer

Visual Portfolio, Posts & Image Gallery for WordPress

اپولیس Polizei

Date 27 October 2023
ڈیپورٹ کرنے کی ذمہ داری پولیس کی ہوتی ہے. وه ڈیپورٹ ہونے والے لوگوں کو گهر یا کیمپ سے اٹھاتے…
mehr lesen