میری ڈیپورٹیشن کب یقینی هے؟ Abschiebung

Flyer – 26. October 2023

TwitterFacebookCopy Link

میری ڈیپورٹیشن کب یقینی هے؟

  • “[Duldung”] “ٹالریشن” / رواداری – کا مطلب عام طور پر هوتا هے ڈیپورٹ هونے کا خطره ذیاده هو گا. اکسر پولیس صبح سویرے آپکے دروازے پر ڈیپورٹیشن کیلیے آتی هے.
  • نوکری یا تعلیم کی ٹالریشن کی صورت میں ایسا کوئ خطره نهیں هے.
  • بهت سی ٹالریشنوں پر ڈیپورٹ کیے جانے کا خطره هوتا هے. ایسی ٹالریشن پر لکها هوتا هے که “ڈیپورٹیشن کے وقت یه اجزت نامه درست هونے کی با وجود ختم هو جاۓ گا”.

[“Erlischt unabhängig von der Gültigkeit am Tag der Abschiebung”]

  • یه خاص طور پر خطرناک هے اگر ٹالریشن صرف 3 ماه کیلیے هو.
  • ڈیپورٹ هونے کا خطره آپکو عارضی مدت کیلیے رهائش کا سرٹفیکیٹ یعنی

[“Bescheinigung über den vorübergehenden Aufenhtalt”] = BÜVA

مل جانے کی باوجود بهی کافی ذیلده هے. یه وه اے4 سائز کا کاغز یا ڈاکومنٹ هے جو آپکو فارنرز اتهارٹی ایک “شناختی کارڈ” کے طور پر فراهم کرتی هے. یه عام طور پر 1ماه تک کی مدت کیلیے هوتا هے. کانسلنگ سنٹر سے فوری رابطه کریں اگر آپکو ٹالریشن کی جگه BÜVA ملے.

  • آپکو اتهارٹیز کے پاس کسی اپائنٹمنٹ کے وقت بهی ڈیپورٹ کیا جا سککتا هے. اگر کوئ اپائنٹمنٹ غیر معمولی لگے تو آپکو احتیاط کرنی چاهیۓ اور بهتر هوگا اگر آپ اس اپائنٹمنٹ کو کینسل کر دیں.
  • سیکسنی میں عام طور پر جارجیا، پاکستان اور تیونس کو ڈیپورٹیسن دی جاتی هے.
  • اگر آپ نے اپنا پاسپورٹ جمعه نهیں کرایا تو تب بهی آپکو ڈیپورٹکیا جا سکتا هے.
  • اگر آپ نے رهائش کی درخواست دائر کی هو تو آپکو ایمیگریشن ڈپارٹمنٹ کے فیصلے کے آنے سے پهلے بهی ڈیپورٹ کیا جا سکتا هے. اس سے بچنے کیلیے آپ ایک ارجنٹ درخواست کر سکتے هیں، یا پهر حکومتی ڈائریکٹوریٹ سے درخواست کر سکتے هیں که وه واعده دیں که وه آپکو ڈیپورٹ نهیں کرنا چاهتے هیں. وکلا اور کانسلنگ سنٹر اس معملے میں آپکی مدد کر سکتے هیں.
  • ڈیپورٹیشن تب بهی ممکن هے چاهے آپ جرمنی میں ایک مدت سے ره رهے هوں، بیمار هوں یا آپکے بچے یهاں سکول جاتے هوں. براه مهربانی اپنے ذاتی ڈیپورٹ هونے کے خطره کے سلسلے میں مذید معلومات حاصل کرنے کیلیے کسی کونسلنگ سنٹر سے رابطه کریں.

اور میں خود کو ڈیپورٹ هونے سے کیسے بچا سکتا هوں؟

اجتماعی ڈیپورٹیشن کی تاریخیں یهاں جانیے:

ٹویٹر اور انسٹاگرام: deport_alarm

ٹیلیگرام: t.me/deportation_alarm

آپ چهپ سکتے هیں اور کهیں اور سو سکتے هیں لیکن آپ کو پهر بهی حکام کے ساتھ کی گئ اپائنٹمنٹیں برقرار رکهنی چاهیئیں- یا پهر کسی اچهی وجه کیساتھ کینسل کرنی چاهیئیں، مثال کے طور پر بیماری کی وجه سے.

جلاوطنی کے خلاف مزاحمت معلومات اور حمایت

https://bbonlink.de/depurdu

لینا بهی ممکن هے Soli-asylum

اسکا مطلب هے که آپ کچھ ایسے دوسرے لوگوں کیساتھ رهیں گے جهاںپولیس آپکو تلاش نه کر سکے. اس بارے میں آپ یهاں مختلف زبانوں میں معلومات حاصل کر سکتے هیں:

citizenasylum.noblogs.org

چرچ اسائلم بهی ممکن هے. اسکا مطلب هے که آپکو کسی گرجاگهر یا پارسنیج میں رهنا هو گا. پولیس جانتی هو گی که آپ کهاں هیں لیکن انکو آپکو اٹهانے کی اجازت نهیں هے. ڈبلن کی ریگولیشن کے باعث عام طور پر یه تب هی ممکن هے جب آپکو کسی اور یورپی یونین کے ملک میں ڈیپورٹ کرنا هو. اور خصوصی طور پر تب جب آپ پهلے هی کسی چرچ ممبر یا پاسٹر کیساتھ رابطه میں هوں تو. آپ یهاں پر معلومات حاصل کر سکتے هیں مگر صرف جرمن زبان میں:

www.kirchenasyl.de/erstinformation


Weitere Themen aus dem Notfallkoffer

Visual Portfolio, Posts & Image Gallery for WordPress

اپولیس Polizei

Date 27 October 2023
ڈیپورٹ کرنے کی ذمہ داری پولیس کی ہوتی ہے. وه ڈیپورٹ ہونے والے لوگوں کو گهر یا کیمپ سے اٹھاتے…
mehr lesen